تجزیہ کار مظہر عباس نے طلبہ یونینز پر پابندی کے خوفناک نتائج کی نشاندہی کردی

تجزیہ کار مظہر عباس نے طلبہ یونینز پر پابندی کے خوفناک نتائج کی نشاندہی کردی
تجزیہ کار مظہر عباس نے طلبہ یونینز پر پابندی کے خوفناک نتائج کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی کے منفی رجحانات نظر آئے ، اس کے نتیجہ ڈرگ اور دیگر منفی سرگرمیوں کی صورت میں بر آمد ہوا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے منفی رجحانات نظر آئے ، اس کے نتیجہ ڈرگ اور دیگر منفی سرگرمیوں کی صورت میں بر آمد ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔ طلبہ یونین پر سے پابندی اٹھانی چاہئے اور ان پر ذمہ داری ڈالی جائے ۔ اس سے طلبہ سے اچھے لیڈرز بھی پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو یہ بات وزیر اعظم تک بھی پہنچانی چاہئے کہ وہ اس معاملے کودیکھیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد