آرمی چیف کے تقرر وتوسیع کے حوالے سے پارلیمان میں اتفاق رائے بہتر ہوگا، وزیر خارجہ

آرمی چیف کے تقرر وتوسیع کے حوالے سے پارلیمان میں اتفاق رائے بہتر ہوگا، وزیر ...
آرمی چیف کے تقرر وتوسیع کے حوالے سے پارلیمان میں اتفاق رائے بہتر ہوگا، وزیر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آرمی چیف کے تقرر و توسیع کے حوالے سے اگر پارلیمان میں متفقہ قانون سازی ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا اور ہماری پہلی کوشش یہی ہونی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر و توسیع کے حوالے سے اگر پارلیمان میں متفقہ قانون سازی ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا اور ہماری پہلی کوشش یہی ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں اتنی میچورٹی ہے کہ اس کوپتہ ہے کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور اس حوالے سے ہمار ی پارلیمنٹ میں ہم آہنگی موجود ہونی چاہئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی