لندن میں جس جگہ فائرنگ ہوئی وہیں نواز شریف کا چیک اپ ہونا تھا، انتہائی تشویشناک انکشاف

لندن میں جس جگہ فائرنگ ہوئی وہیں نواز شریف کا چیک اپ ہونا تھا، انتہائی ...
لندن میں جس جگہ فائرنگ ہوئی وہیں نواز شریف کا چیک اپ ہونا تھا، انتہائی تشویشناک انکشاف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور لگ بھگ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم ہمارے نمائندے عرفان الحق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جس جگہ پر فائرنگ ہوئی ہے اسی جگہ کے قریب نواز شریف کا طبی معائنہ بھی ہونا تھا۔

روزنامہ پاکستان کے لندن سے نمائندے عرفان الحق کے مطابق لندن برج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ اس کے قریب ہی واقع لندن برج ہسپتال میں نواز شریف کا طبی معائنہ ہونا تھا تاہم انہیں فائرنگ کی اطلاع ملی تو وہ واپس چلے گئے۔ اس وقت لندن برج پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور ہیلی کاپٹر سے علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

پاکستانی صحافی سعید نیازی کے مطابق لندن برج سے لوگ بھاگ رہے تھے ، ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی آواز آئی ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راستے میں ہی تھے تو انہیں کہا گیا کہ واپس چلے جائیں کیونکہ لندن برج کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا ہسپتال پہنچنا ممکن نہیں تھا اور ان کی آج کی اپوائنٹمنٹ کینسل ہوگئی ہے۔

پاکستانی صحافی فرید قریشی نے بتایا کہ لندن برج پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کی جانب سے اسے ابھی تک دہشتگردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے راستے سے ہی واپس گھر چلے گئے ہیں۔

’’ لندن برج کی صورتحال جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں ‘‘

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی /برطانیہ