حسن علی سری لنکا کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی پسلیوں میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی دسمبر میں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والے ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ان کے تازہ سی ٹی سکین میں پسلیوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق فاسٹ باﺅلر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں فریکچر ہوا ہے جس سے نجات کیلئے 6 ہفتے درکار ہوں گے، حسن علی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو کر سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ حسن علی پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ ، 53 ون ڈے اور 30 ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں 16 جون کو مانچسٹر میں بھارت کے خلاف کھیلا۔