پانامہ کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ءکو ایسا عہدہ دیدیا گیا کہ کئی لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

پانامہ کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ءکو ایسا عہدہ دیدیا گیا کہ کئی لوگوں ...
پانامہ کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ءکو ایسا عہدہ دیدیا گیا کہ کئی لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کی لئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 21کے افسر واجد ضیاءکو ڈی جی ایف آئی اے تعینا ت کردیا گیاہے ۔ واجد ضیا ءاس سے قبل آئی جی ریلوے کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ واجد ضیا ءکی جگہ پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22میں ترقی دیکر آئی جی ریلوے تعینات کیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ واجد ضیاءن لیگ کے دورحکومت میں پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے چکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی