شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر
شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی  وی کے  مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 دسمبر کو شہباز شریف کی  ضمانت منسوخی کے لئے نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ میں شامل ہونگے۔ بنچ فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ شہباز شریف اپنے بڑے  بھائی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف  کے علاج کے لئے اس وقت لندن میں موجود ہیں،سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کی لندن واپسی کے حوالے سے بھی کوئی حتمی اطلاع موجود نہیں ہے۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد