پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،سی پی او لاہور سمیت19پولیس اَفسران کے تقررو تبادلے

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،سی پی او لاہور سمیت19پولیس ...
پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،سی پی او لاہور سمیت19پولیس اَفسران کے تقررو تبادلے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانےپراکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی،سی پی او لاہور سمیت19پولیس اَفسران کے تقررو تبادلے کردیئےگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی باقاعدہ منظوری کے بعد صوبے کے کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او پنجاب لاہور ذوالفقار حمید کوکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور تعینات کر نے کے احکامات جاری کئےہیں جبکہ تقرری کےمنتظر،عمرسعیدملک کوڈی پی اواوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او لاہور،محمدحسن رضاخان کوڈی پی او جھنگ ، ایس پی انوسٹی گیشن I، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب، لاہور، قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد،سیدندیم عباس کوڈی پی اومظفر گڑھ، ایس ایس پی آر او،سی ٹی ڈی لاہور، محمد شعیب اشرف کوڈی پی او بہاولپور،ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن، پنجاب لاہور،منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان،ایس پی ہیڈ کوارٹرزٹریفک پنجاب لاہور،عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا،اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور،محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک،ڈی پی او اوکاڑہ،جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر 7، پی سی لاہور،ڈی پی او جھنگ،عطاء الرحمن کو ایس پی انوسٹی گیشن I، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب،لاہور،ڈی پی او بہاولنگر، محمد انور کھیتران کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی، سی پی او پنجاب،لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ، صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، لاہور، ڈی پی او بہاولپور، سرفراز خان ورک کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، حبیب اللہ خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی پی او سرگودھا، حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب، لاہور، ڈی پی او اٹک، سید شہزاد ندیم بخاری کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب، لاہور،تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمود بخاری کواو ایس ڈی بنا دیا گیاہےجبکہ اُن کی جگہ مس سدرہ یونس کوڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کیا گیاہے،ڈپٹی کمشنراٹک عشرف اللہ نیازی کی جگہ علی عنان قمر کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نائلہ باقر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمدعمرشیر کو تبدیل کر کے میانوالی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر میانوالی ناصر محمود بشیر کوسیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال محمد وحید اصغر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہےاُن کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مہر شاہد زمان کو ڈپٹی کمشنر نارووال قائم مقام ڈپٹی چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار کی جگہ محمد زمان وٹو سیکرٹری کانونیز بورڈ آف ریونیو کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اُن کی جگہ عبداللہ نیر شیخ کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق احمد کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اُن کی جگہ آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور کی جگہ ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈی جی خان اظفر ضیاء کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذیشان جاوید کو ان کی جگہ اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ وقاص راشد کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔ طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کو او ایس بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر مظفر خان علی شہزاد کو رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو امجد شعیب خان ترین کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ امان انور قدوائی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس محمد ریاض کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ذوالفقار علی کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کےکمشنرز،متعددسیکرٹریزاور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلوں کی بھی منظوری دیدی گئی،شوکت علی کوایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،علی مرتضیٰ کوسیکرٹری آبپاشی، مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب،بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،کمشنر لاہور بلال آصف لودھی،سیف انجم کو کمشنر لاہور، ندیم محبوب سیکرٹری ہاؤسنگ، ظفر نصر اللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی،فرح مسعود کمشنر سرگودھا، شان الحق کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سمیر احمد سید کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور