آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالےسےقانون سازی، پیپلز پارٹی نے آئین میں ترمیم کو لازم قرار دے دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالےسےقانون سازی، پیپلز پارٹی نے آئین میں ترمیم کو ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالےسےقانون سازی، پیپلز پارٹی نے آئین میں ترمیم کو لازم قرار دے دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالے سے قانون سازی کے  معاملہ پرپیپلزپارٹی نےآئین میں ترمیم کولازم قراردیتے ہوئے   کہاہے کہ عدالت نے حکومت کو پارلیمان میں جانے کی ہدایت کی ہےجبکہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کر دیا اور سینیٹ کو تو تالا لگا ہوا ہے,وزیراعظم کا ٹویٹ غیرمناسب ہے،اُن کے رویے سے لگتا ہے اُن کی سیاست ایک بار پھر مفلوج ہو  گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئررہنماسینیٹرشیری رحمان نےکہاہےکہ  پارلیمان کےبغیرجمہوریت اورآئین کی بالادستی کی بات نہیں ہو سکتی،حکومت نےقومی اسمبلی کااِجلاس منسوخ کردیاہے اورسینیٹ کو تو تالا لگا ہوا ہے،حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر رہی،ہر تعمیری کام میں اپوزیشن حکومت سےآگےہے،یہ سمجھتے ہیں جو اِن کو لایا ہے وہی حکومت چلائےگا،اِن کوخودحکومت چلانی ہےاورپارلیمان کےذریعےچلانی ہے،حکومت سمجھتی ہے یہ آرڈی ننس کےذریعےملک چلائیں گے، حکومت  کو نہ ندامت ہے نہ کوئی فکر،بگڑے ہوئے سیاسی اُمورحکومت کو ٹھیک تو کرنا ہونگے ۔سینیٹر شیری رحمان  نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی آڈٹ پر سارے محکمے ششدر تھے ،وزارت مذہبی امور کے پاس 1 لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین ہے،وزارت آدھے سےزیادہ زمین بغیرمعاوضے کےدوسروں کو دے چکی ہے،مذہبی امور کے  سیکرٹری نے کہا وہ اس عمل کا دفاع ہی نہیں کر سکتے،وَزارت میں اَربوں کھربوں کے آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی ہوئی ہے۔سینیٹرشیری رحمان نےکہاکہ وزارت کےسارے آڈٹ اعتراضات پھرسےکھلیں گے،گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے سیون بن گیا ہے،وزارت مذہبی اُمور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں،ہم  نے اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی نے کو بھی پی اے سی میں دعوت دی ہے،متروکہ وقف املاک کے حوالے سے  واضح طور پر  وائٹ کالر کرائم ہو رہا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد