’ طالبان اور امریکہ کے رابطے کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ‘ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے مذاکرات سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا

’ طالبان اور امریکہ کے رابطے کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ‘ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی ...
’ طالبان اور امریکہ کے رابطے کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ‘ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے مذاکرات سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ طالبان اور امریکہ کے رابطے کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ، ٹرمپ نے جب طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تواس کے بعدبھی طالبان امریکہ رابطے موجود تھے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ ٹرمپ کو افغانستان کا دورہ کرنا تھا ، اپنے انتخاب کے بعد امریکی صدر پہلی بار افغانستان آئے ہیں ۔ ہر امریکی صدر کی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں جہاں ان کی فوجیں وہاں جاکر ان سے ملیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے رابطے کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ، ٹرمپ نے جب طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تواس کے بعدبھی طالبان امریکہ رابطے موجود تھے اور پاکستان کا بھی ان میں اہم کردار تھا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان غیر رسمی مذاکرات جاری ہیں اور رسمی اب شروع ہونگے ۔
رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایسے ظاہر کررہے ہیں کہ جیسے طالبان نے ان کے مطالبات مان لئے ہیں اور وہ مذاکرات کے لئے بہت بے قرار ہیں تو ایسا بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر طالبان سے معاہدہ کرکے امریکی فوج کو افغانستان سے نکال لیتے ہیں تووہ انتخابی مہم میں اس معاہدہ کواس طرح پیش کریں گے کہ ہم کو افغانستان میں شکست نہیں ہوئی بلکہ ہم طالبان سے ایک معاہدہ کرکے نکل رہے ہیں۔