ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے،منہ کی کھانا پڑی:حلیم عادل شیخ

ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے،منہ کی کھانا پڑی:حلیم عادل شیخ
ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے،منہ کی کھانا پڑی:حلیم عادل شیخ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کےصدراورصوبائی پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی،پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق حلم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اِس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،گزشتہ کئی سال سے ملک کو لوٹا گیا،اِحتساب سےبچنےکیلئےکچھ سیاستدان ملک دشمنی پراُتر آئے ہیں۔اُنہوں نےسندھ کی صورتحال پر کہاکہ سندھ کےمختلف اَضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے،وفاقی حکومت اِس ضمن سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے،جن علاقوں ٹڈی دل نے تباہی مچائی وہاں ہنگامی صورتحال لاگو کی جائےاورکاشتکاروں کےنقصان کااَزالہ کیاجائے۔اُنہوں نےکہاکہملک دُشمن عناصراِداروں کاٹکراؤ چاہتے تھےلیکن اُن کومنہ کی کھاناپڑی ہے، پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی