تحریک انصاف میں اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والی ناز بلوچ نے حکومت میں موجود مافیا کی نشاندہی کردی

تحریک انصاف میں اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والی ناز بلوچ نے حکومت میں موجود ...
تحریک انصاف میں اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والی ناز بلوچ نے حکومت میں موجود مافیا کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ مافیا تو وہ لوگ ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور آج حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا مشیر اطلاعات کا تعلق تحر یک انصاف سے تھا؟کیا وزیر قانون کا تعلق تحریک انصاف سے تھا؟یہ عادی مافیا ہے جو ہر حکومت میں اقتدار  کاحصہ ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آروائی نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نےکہاکہ پچھلےدو تین دِن سے حکومت کی نااہلیت کی ایک داستان ہے،حکومت سےایک سمری تک نہیں بن سکتی اورپھر دوسروں پر ملبہ ڈال دیتی ہے کہ یہ مافیاز ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ اَفواج پاکستان ملک کابہت اہم ادارہ اور ستو ن ہے،اِس لئے ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی کہ جس سے ادارے کو کوئی نقصان پہنچے۔

اُنہوں نےکہاکہ مافیاتو وہ لوگ ہیں جو ہر حکومت کاحصہ ہوتے ہیں اورآج بھی حکومت میں بیٹھےہیں،قوم کوبتایا جائےکہ جسےآپ نےمشیراطلاعات لگایاہواہے کیا اُس کاتعلق تحر یک انصاف سے تھا؟جسے آپ نے وزیر قانون کے منصب پر فائز کیا ہوا ہے کیا اُس کا تعلق تحریک انصاف سے تھا ؟یہ عادی مافیا ہے جو ہر حکومت میں اقتدار کاحصہ ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام مافیاز کو جیل میں ڈال دیاہے توکیا وجہ ہے 13  ماہ میں گیارہ ہزار ارب روپے قرض لینے کے باوجود بھی معیشت درست نہیں ہوسکی ۔

مزید : قومی