گنے کی زیادہ پیداوار نے آدھے ملک کو ’شوگر‘ کر دی ہے،ایک چیز باہر سستی ہے تو درآمد کرلینی چاہئے:خواجہ آصف

گنے کی زیادہ پیداوار نے آدھے ملک کو ’شوگر‘ کر دی ہے،ایک چیز باہر سستی ہے تو ...
گنے کی زیادہ پیداوار نے آدھے ملک کو ’شوگر‘ کر دی ہے،ایک چیز باہر سستی ہے تو درآمد کرلینی چاہئے:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماءخواجہ محمدآصف نےکہاہےکہ گنے کی زیادہ پیداوار نے آدھے ملک کو ’’شوگر‘‘ کر دی ہے،ایک چیز باہر سستی ہے تو درآمد کرلینی چاہئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس نواب یوسف تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چشمہ جہلم لنک کینال پر پن بجلی منصوبے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی سیکریٹری آبی وسائل نے اجلاس کو بتایا کہ اس بات کے حق میں نہیں کہ چشمہ جہلم لنک کینال منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائے جبکہ سیکریٹری آبپاشی سندھ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے۔نواب یوسف تالپور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کااس منصوبے پراعتراض ہے۔سیکریٹری آبپاشی پنجاب نےکہا کہ کسی کو پانی چوری ہونے کا خدشہ ہے تو آبی ذخائر پر ٹیلی میٹری سسٹم لگالیں،اَرسا یہ ٹیلی میٹری سسٹم کیوں نہیں لگاتا؟ ٹیلی میٹری سسٹم چشمہ،تربیلااوردیگرمقامات پرلگائیں۔وفاقی سیکریٹری آبپاشی نےکہاکہ اَرسانےفنڈزدستیابی کے باوجود ٹیلی میٹری سسٹم میں تاخیر کی،ہم اب اَرسا سے یہ فنڈزواپس لےرہےہیں،اب اَرسا اپنے فنڈز سے ٹیلی میٹری سسٹم لگائے،اِن کے پاس 60 کروڑ روپے پڑے ہیں۔

واپڈ حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیا میر بھاشا ڈیم 4500 میگاواٹ کا منصوبہ ہے جو ساڑھے 8 سال میں مکمل ہو گا،دیامیر بھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی مد میں 12 ارب روپے جمع ہوئے جو سپریم کورٹ کے پاس موجود ہیں۔رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کو لکھا جائے کہ یہ فنڈ ٹرانسفر کریں۔خواجہ آصف نے کہاکہ گنے کی کاشت ملک کو برباد کر رہی ہے، سارا پانی گنے کو چلا جاتا ہے اور پھر چینی بھی نہیں بکتی، شوگر کی زیادہ پیداوار نے آدھے ملک کو شوگر کر دی ہے، ایک چیز باہر سستی ہے تو درآمد کر لینی چاہیے۔