پولیس اہلکار نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی کانسٹیبل بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس اہلکار نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی کانسٹیبل بیوی کو اجتماعی زیادتی ...
پولیس اہلکار نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی کانسٹیبل بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  



لکھنؤ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پولیس اہلکار نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سیتا پور کی رہائشی خاتون کانسٹیبل کی ڈیوٹی کوتوالی شہر میں ہے جبکہ اس کا شوہر ریاستی دارالحکومت لکھنو میں سپاہی تعینات ہے۔ خاتون نے ایس پی کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر موجود تھے جب اس کے تین دوست گھر پر آئے اور اس کے شوہر کی مدد سے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سسرال والوں کی جانب سے شادی کے بعد سے ہی جہیز کیلئے بھی دباﺅ ڈالا جاتا رہا ہے اور اس حوالے سے مار پیٹ بھی کی جاتی رہی ہے۔

ایس پی کے حکم پر ویمن تھانہ کی انچارج رینو سنگھ نے لیڈی کانسٹیبل کی درخواست پر اس کے شوہر اوردوستوں کے خلاف اجتماعی زیادتی جبکہ سسرال والوں کے خلاف جہیز کیلئے استحصال کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے اس سے قبل بھی اپنے شوہر کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزید : جرم و انصاف