’تحریک انصاف کیلئے اچھی بات ہے کہ اب وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا کوئی امیدوار نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ صحافی سلمان غنی کا حیران کن دعویٰ

’تحریک انصاف کیلئے اچھی بات ہے کہ اب وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا کوئی امیدوار ...
’تحریک انصاف کیلئے اچھی بات ہے کہ اب وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا کوئی امیدوار نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ صحافی سلمان غنی کا حیران کن دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ علیم خان اور سبطین خان کے ساتھ ہونیوالے سلوک کے بعد کو ئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے لابنگ نہیں کررہا، وزرا ءخوفزدہ ہیں اور کوئی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

دنیا کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ علیم خان اور سبطین خان کے ساتھ ہونیوالے سلوک کے بعد کو ئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے لابنگ نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ حکومتی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کے ڈلیور نہ کرنے کی وجہ کپتان کا نا اہل ہوناہے ، بیور و کریٹ کو ڈائریکشن دینا ہوتی اور بتانا ہوتاہے کہ کس طرح چلناہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزراءاس وقت خوفزدہ ہیں کیونکہ پہلے علیم خان کا نام آرہاتھا اور وہ بھی اندر چلے گئے اور پھر سبطین خان کا نام آرہاہے تھا ، وہ بھی نیب کیس میں اندر چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کیلئے یہ اچھی بات ہے کہ کوئی بھی پنجاب کاوزیر اعلیٰ بننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور