وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع میں کیا ہورہاہے ؟ ہمایوں اختر خان نے خوشخبری سنادی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع میں کیا ہورہاہے ؟ ہمایوں اختر خان نے خوشخبری سنادی
 وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع میں کیا ہورہاہے ؟ ہمایوں اختر خان نے خوشخبری سنادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہاہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان ایک پسماندہ ضلع سے لائے جہاں اب بڑی تیز ی سے کام ہورہاہے ، وزیر اعظم عمران خان کسی کوبہت زیادہ موقع نہیں دیتے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ ہم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے کو بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ، ہم نے کوئی سپریم کور ٹ پر دھاوا نہیں بول دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں ہماری لیگل ٹیم کی کی کمی بیشی کونہیں دیکھا گیا بلکہ یہ کہاگیا کہ قانون کو تبدیل کرلیں۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان ایک پسماندہ ضلع سے لائے جہاں اب بڑی تیز ی سے کام ہورہاہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کسی کوبہت زیادہ موقع نہیں دیتے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ایک بندہ جس کولگایاہے نہیں چل رہا تو وہ تبدیل کردیتے ہیں۔ ایسا کابینہ میں بھی کیاگیاہے اور اب بیورو کریسی میں بھی کیاجارہا، وہ کرتے رہیں گے جب تک ایک درست ٹیم کا انتخاب نہ ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ خدمات میں بہتری لانے کیلئے نئے افسران کا انتخاب بہت محتاط انداز میں کیاگیا ہے ۔

مزید : قومی