مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دنیا اپنا کردارادا کرے،وزیراعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دنیا اپنا کردارادا کرے،وزیراعظم عمران خان
مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دنیا اپنا کردارادا کرے،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور میں دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی،وزیراعظم عمران خان نے پاک ملائیشیاتعلقات میں مزید مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دنیا اپنا کردارادا کرے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے ملاقات کی۔ ملائیشیانائب وزیرخارجہ نے کہا کہ کوالالمپور میں دو روزہ سربراہ کانفرنس ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا میں کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاک ملائیشیاتعلقات میں مزید مضبوطی کے عزم کااعادہ کیااورمقبوضہ کشمیر کےمعاملے پرملائیشیاکےمؤقف کوسراہا۔اِس موقع پر وزیر  اعظم عمران خان نے کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دنیا اپنا کردارادا کرے۔

مزید : قومی