لندن کی معروف سماجی و روحانی شخصیت کے گھر میں آتشزدگی
لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) لندن کی معروف سماجی و روحانی شخصیت اعجاز خان کے گھر میں آتشزدگی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ لندن کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کیا اور ساتھ والے گھروں کو نقصان سے بچایا۔ اعجاز خان اور ان کی فیملی گھر کے اندر موجود تھے جو مجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اعجاز خان کے نقصان پر کمیونٹی رہنماوں ، سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔