برطانیہ کرکٹ لیگ کا لندن میڈ یا سٹارز کے ساتھ معاہدہ
لیوٹن(اسرار احمد خان ) برطانیہ کی بڑی کرکٹ لیگ برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021 میں میڈیا کی سب سے بڑی ٹیم لندن میڈیا سٹارز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ لندن میڈیا سٹارز کی ٹیم اس لیگ کا حصہ ہوگی اور میڈیا سٹار لیگ کے تمام میچز کھیلیں گے۔ کپتان لندن میڈیا سٹارز مرتضی کیانی اور لیگ کے ذمہ داران راجہ آصف خان اور راجہ امجد نے میڈیا کو بتایا 2021 میں برطانیہ کرکٹ لیگ سب سے اچھے کھیل عوام تک پہنچائیں گے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے، جب تک ہم کھیلوں کو عام نہیں کریں گے نوجوان غلط کاموں سے دور نہیں رہ سکتے۔ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے لیے کھیلوں کا فروغ بہت ضروری عمل ہے۔لیگ کے آفیشل کیمرہ مین نسیم میر ہونگے۔