سوئمنگ میں ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، انعم بانڈے

  سوئمنگ میں ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، انعم بانڈے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی نامور سوئمر انعم بانڈے نے کہا کہ سوئمنگ میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہوں اور بیرون ملک کئی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں جس کی بہت خوشی ہے مزید کہا کہ سوئمنگ میرا بچپن کا شوق ہے اور سکول کے دور سے ہی میں اس کھیل میں خصوصی دلچسپی لیتی تھی او ر ایونٹس میں حصہ لیتی تھی اور اس کے بعد شوق بڑھتا گیا اور محنت کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے میں اپنے پرستاروں کی بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے اور میں نے اس کا فائدہ بھی اٹھایا ہے مزید کہا کہ مستقبل میں سوئمنگ مقابلوں کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہوں ہرایونٹ میں کامیابی کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں پاکستان کا نام روشن کرنا میرے کھیل کامقصد ہے۔