سلطان شاہ دو سال کیلئے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

  سلطان شاہ دو سال کیلئے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلاء ینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ آیندہ دو سال کے لئے بلائنڈ کرکٹ کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان کے مہر یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل منتخب ہوگئے. ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم)  گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئے۔ اس اجلاس میں دس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔سید سلطان شاہ اگلے دو سال کی مدت کے لئے ڈبلیو بی سی کے بلامقابلہ صدر  منتخب ہو گئے ہیں انہوں نے فرائض ایمانداری سے سر انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر یوسف ہارون پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر ہیں اور وہ مسلسل "چوتھی بار" ڈائریکٹر ٹیکنیکل "ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔