ٹینس میں پاکستان کانام روشن کرنا مشن ہے، اعصام الحق
لاہور(افضل افتخار) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کی ہے بے شمار انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں اور خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے عمدہ کھیل پیش کیا ہے ٹینس پوری دنیا میں مقبول ترین کھیل ہے جس میں پاکستان بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے پاکستان ٹینس فیڈریشن ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہے حکومت کو بھی اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے بڑے ایونٹس میں کھیلتے پریشر ضرور ہوتا ہے مگر میں اپنی تمام تر توجہ کھیل پرمرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہو ں میری خواہش ہے کہ میں پوری دنیا میں قومی پرچم بلند کروں کیونکہ میں آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی بدولت ہوں میں پرستاروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔
کسی بھی کھلاڑی کیلئے پرستاروں کی جانب سے حوصلہ افزائی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔