قوم بلاول بھٹو کی جلد صحتیابی کی دعا کرے،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا وائرس سے جلد مکمل صحت یابی کی خصوصی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ میں خود بھی اس وقت کورونا وائرس سے لڑ رہا ہوں اور اللہ کے حکم سے بہتر محسوس کررہا ہوں میرے والد بھی میری وجہ سے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں میری اپنے اللہ سے خصوصی دعا ہے کہ وہ میرے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ ہمارے قائد آصف علی زرداری میرے والد چودھری نذیر اور مجھے بھی جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔