کاہنہ پریس کلب کے صدر کو دھمکیوں کے خلاف مذمتی اجلاس

  کاہنہ پریس کلب کے صدر کو دھمکیوں کے خلاف مذمتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاہنہ (نامہ نگار) سینئر صحافی و صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی کو غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر صواآصل پریس کلب لاہور کا مذمتی اجلاس صدر پریس کلب  منیر احمد بھٹی کی زیر صدارت  ہوا جس میں محمد عمران سلفی کو قتل کی دھمکیاں ملنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اور وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور سے ملزمان کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل سجاد شاکر، جنرل سیکرٹری عاطف بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری ریاض بھٹی،سینئر نائب صدر افتخار نتھی، نائب صدر ملک مشتاق، چیئرمین حاجی محمد عباس، وائس چیئرمین محمد ارشد، و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔