اتحاد امت کا مرکزی نکتہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،مولانا اللہ وسایا
لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ اتحاد امت کا مرکزی نکتہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام اور ملک کیخلاف سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا مفتی عبداللہ، رضوان عابد، حاجی محمدقاسم، مولانا محمدعرفان بزیزی بھی موجود تھے۔
، قاری محمدطاہر، مولانا مہتاب احمد ودیگر علماء اور کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں۔ قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ بعد ازاں مولانا اللہ وسایا تین روزہ تبلیغی اور تنظیمی دورہ کے لیے کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں و۔کوئٹہ میں مختلف پروگرامز میں شرکت کرینگے اور جماعتی احباب سے ملاقات بھی کرینگے۔