ورچوئل یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی
لاہور(پ ر)ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے ایک اعلی سطح کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سمسٹر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی میں تمام ڈگری کلاسز بلا تاخیر منعقد ہوں گی۔ تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی بھی ڈگری پروگرام کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔امتحانات ورچوئل یونیورسٹی کے جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن لیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے نظریے کے تحت کسی بھی طالبعلم کی پڑھائی کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چانسلر ورچوئل یونیورسٹی صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی اپنے ٹیکنالوجی سے بھرپور جدید تعلیمی نظام سے پاکستان کے ہر کونے میں بلا تعطل تعلیم کو فروغ دے گی۔
انہوں نے اس موقع پہ ورچوئل یونیورسٹی کے عملہ بالخصوص اساتزہ اور آئی سی ٹی ڈپارٹمنٹ کی بھر پور تعریف کی جن کی کوششوں سے ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی وہ واحد یونیورسٹی بنی ہے جس کے تعلیمی نظام پہ کو وڈ 19 کے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ اس سے پہلے ورچوئل یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کو وڈ-19 کے باوجود بلاتعطل کامیابی سے مکمل کیا۔ رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر محسن جاوید کا کہنا تھا کہ کو وڈ 19 کے دوران و ر چوئل یونیورسٹی کے بلا تعطل تعلیمی نظام کی وجہ سے رواں سمسٹر میں داخلوں کی شرح پچھلے سالوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ رہی ہے اور ہم اسی میعار تعلیم کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔