صوابی،زمین کے جھگڑے پر خون کی ہولی،دوران جرگہ فائرنگ سے 8افراد ہلاک
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے جھگڑے پر جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی۔فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
آٹھ ہلاک