کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا،صدر مملکت 

    کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا،صدر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہو گی،کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے،حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان، چیئرمین پراس بریگیڈئیر(ر) شاہجہان اور کرنل (ر) اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ زیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے، وزیراعلی شکایت سیل میں عوامی داد رسی پر ناصر سلمان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا پاکستان نے بہتر مقابلہ کیا اور معیشت بہتری کی طرف جانب گامزن ہے۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -