پرامن سیاسی سرگرمیاں عوام کا حق  روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے

 پرامن سیاسی سرگرمیاں عوام کا حق  روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے

  

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے دراصل پی ڈی ایم کی ایک بھرپور کامیاب احتجاجی تحریک کے نتیجے میں موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں،اسلئے اب وہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنانے کا سہارا لے رہی ہے، اے این پی ایسے حکومتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے اور خبر دار کرتی ہے کہ وہ ایسا کرکے پر امن سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم رہنماؤں کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی ایک کھلی غنڈہ گردی ہے،دھاند لی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے،حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، پرامن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے انہیں روکنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ آخر -