منتخب حکومتیں ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرتیں،یہ سلیکٹڈ ہونے کی نشانی

  منتخب حکومتیں ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرتیں،یہ سلیکٹڈ ہونے کی نشانی

  

جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے پی ڈی ایم کی کامیاب احتجاجی تحریک کے نتیجے میں حکومت اس قدر بوکھلا چکی ہے کہ اب اس حکومت کے طرز عمل سے لگ رہا ہے جلد سیاسی مخالفوں پر بھینس اور بکری چوری جیسے جھوٹے اور گھٹیا قسم کے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے،اگر سیاسی ماحول خرابی کی جانب بڑھ رہا ہے تواس کی ذمے دار حکومت ہے، اپوزیشن نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا جیسے اوچھے ہتھکنڈے موجودہ حکمران استعمال کررہے ہیں وہ آمریت اور سلیکٹڈ ہونے کی نشانیاں ہیں،منتخب حکومتیں ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرتیں، حکومت پی ڈی ایم پر تالا چوری کے مقدمات بنائے یا پھر توپ چوری کے جلسے تو ہر قیت پر ہو ں گے،ووٹ، آٹا اور چینی چور حکومت اپوزیشن کو چوری کے جھوٹے مقدمات سے ڈرا نہیں سکتی،قوم اس حکومت کی حقیقت جان چکی ہے یہ جو چاہے کر لیں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اکرم خان درانی

مزید :

صفحہ آخر -