سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی  ذمہ دار خود نیازی حکومت ہے

سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی  ذمہ دار خود نیازی حکومت ہے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا،ہم حکومت کو کہنا چاہتے ہیں وہ جو کرناچاہتی ہے کرلے، جتنے مرضی مقدمات قائم کرنے ہیں کرلے، سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی ذمہ دار نیازی حکومت ہے،سیاست کی الف ب کا لاعلم حکومت کو سمجھنا چاہیے، مقدمات جیلیں سیاسی کارکنوں کیلئے اعزاز کی بات ہوتے ہیں،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر پرچے کاٹ کرحکومت اپنے سیاسی بونے ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیا ل کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا ہم جلسہ روکنے، گرفتاریوں اورمقدمات درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت اس حد تک گر گئی ہے کہ اب سیاسی رہنماؤں پر تالے اور زنجیر چوری جیسے جھوٹے اور گھٹیا مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

رانا ثناء

مزید :

صفحہ آخر -