پکڑ دھکڑ اور مقدمات بنانا نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت

پکڑ دھکڑ اور مقدمات بنانا نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے ملتان میں پی پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں پر مقدمات قابل مذمت ہیں،ملتا ن جلسہ روکنے کیلئے نیازی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، عبدلقادر، علی قاسم گیلانی اور دیگر رہنماؤں پر سٹیڈیم کا تالا چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کی انتہا ہے، ایسا کرکے حکومت خود سیاسی ماحول کو خراب کررہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا تبدیلی سرکار سیاسی انتقام میں اندھی ہو کر تمام حدود پھلانگ گئی ہے، جیالے اور پی ڈی ایم کے کارکن اس کٹھ پتلی راج کا جم کر مقابلہ کریں گے، سلیکٹڈ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا حشر دیکھ کر عبرت حاصل کر یں وہ آج نشان عبرت بنا ہوا ہے۔ 
 مصطفی نواز کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -