ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی، نیر حسین بخاری 

  ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی، نیر حسین بخاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے چار جلسوں نے سلیکٹڈ کے اعصاب خطا کردیئے ہیں۔اپنے بیان میں سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ جیالے عمران خان کی طرح چھپ کر بیٹھنے والے نہیں، ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشس سلیکٹڈ کی بزدلی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق اور نا اہل لاڈلے نے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے، سٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی،سلیکٹڈ کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی تباہی کو دعوت دینا ہے، عمران خان اب اپنے مانگے تانگے اقتدار کے دن گننا شروع کرے۔

نیر حسین بخاری 

مزید :

صفحہ آخر -