تنخواہوں کی عدم ادائیگی،میٹرو بس ملازمین نے ہڑتال کردی 

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،میٹرو بس ملازمین نے ہڑتال کردی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال کردی،بتی چوک میں آپریشن کو معطل کرکے مسافروں کو نیچے اتار دیاگیا،مسلم لیگ (ن) نے میٹرو بس کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آپریشن روک کر احتجاجاً ہڑتال کردی۔ بتی چوک میں میٹرو بس کو روک کر مسافروں کو نیچے اتار دیاگیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔ ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ٹریک پر احتجاج بھی کیا گیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے اس معاملے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کیخلاف ملازمین نے احتجاجاًجا ہڑتال کردی ہے۔ میٹرو بس کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لے کر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائیں۔

میٹرو بس

مزید :

صفحہ آخر -