گورونانک کا جنم دن، 602 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

گورونانک کا جنم دن، 602 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

  

 لاہور(آئی این پی)سکھ مذہب کے بانی گورونانک کا 551واں جنم دن منانے کیلئے بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے  یاتری پیدل واہگہ پہنچے،جنم دن کی تقریب 30 نومبرکو ننکانہ صاحب میں ہو گی تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی گورونانک کا 551واں جنم دن منانے کیلئے کوویڈ19 کی پابندیوں کے سائے تلے بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جنم دن کی مرکزی تقریب 30 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جہاں نگر کیرتن بھی ہو گا 602 سکھ یاتری پیدل پاک بھارت سرحد عبور کر کے واہگہ پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ان کا استقبال کیا شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے جتھے کی سربراہی سردارگورمیت سنگھ بھو کررہے ہیں بھارتی یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے ہی خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شریک ہوں گے دوسری جانب سکھوں کے سب سے بڑی نمائندہ شرومنی گوردوارہ پربندک کمیٹی نے سکھ خاتون جاگیرکور کو کمیٹی کا سربراہ منتخب کر لیا ہے جاگیرکور پہلی سکھ خاتون ہیں جنہیں تیسری مرتبہ شرومنی کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

سکھ یاتری 

مزید :

صفحہ آخر -