ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن، وزارت خزانہ

ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن، وزارت خزانہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا ہے کہ ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال کے ابتدائی4ماہ میں اقتصادی اعشاریوں میں بہتری ہے،ڈالرکے مقابلے روپے میں استحکام، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی، وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا،کاروباری طبقے،صارفین کا اعتماد بحال، معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، مالی سال کے4ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالرسرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3فیصد سرپلس رہا، برآمدات میں 10.3 فیصداور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی، تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا۔وزارت خزانہ کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی، زرمبادلہ ذخائر 20.55ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا،جولائی سے اکتوبر تک حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے۔

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -