برطرفیوں کیخلاف سٹیل ملز ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج،ٹریفک معطل رہی

برطرفیوں کیخلاف سٹیل ملز ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج،ٹریفک معطل رہی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیل ملز ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف دوسرے روز بھی شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کرکے ٹریفک معطل کردی۔ برطرفی کی خبر پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک ملازم چل بسا جس کو سپردخاک کردیا گیا۔ سٹیل ٹاؤن نیشنل ہا ئی وے پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔گزشتہ روز برطرفی کی خبر پر دل کا دورہ پڑنے سے حبیب الرحمٰن نامی ملازم چل بساتھا۔  

 سٹیل ملز ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -