سانگلاہل، جھال نہر کے قریب سے نا معلوم خاتون کی نعش برآمد
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر 41مرڑ کی جھال نہر کے قریب سے ایک 55سالہ نا معلوم عورت کی نعش برآمد ہوئی،کسی نے قتل کرکے جھال کے قریب ویرانے میں پھینک دیا،راہگیروں نے نعش دیکھ کر ریسکیو1122کو اطلاع کر دی،ریسکیو ٹیم نے نعش ہسپتال منتقل کردیا،تھانہ صدر کی پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی، نعش کی شناخت کیلئے اعلانات کروائے گئے مگر تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
،تھانہ صدر پولیس نے نعش لاوارث قرار دے کر تدفین کیلئے مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے سپرد کر دی،سوسائٹی نے لاوارث قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔