بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی الیکشن  کا ڈرامہ کر رہا ہے،مشعال 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی الیکشن  کا ڈرامہ کر رہا ہے،مشعال 

  

اسلام آ باد(آئی این پی) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بیان میں ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے، تمام حریت قیادت نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -