ملکی وسائل کم،کورونا وباء سے نبردآز ما ہونے میں مشکلات درپیش آ سکتی ہیں:اسد قیصر

    ملکی وسائل کم،کورونا وباء سے نبردآز ما ہونے میں مشکلات درپیش آ سکتی ...

  

  اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوام سے اپیل کی ہے وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کیلئے صحت کے رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔ سپیکر نے یہ اپیل اسوقت کی جب ملک بھر میں کورو نا وائرس بیماری کی دوسری لہر کے آنے پر یہ بیماری بڑھ رہی ہے۔ سپیکر نے الیکٹر ا نک اور سوشل میڈیا کے ذریعے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہ بیماری انسان پر تباہ کن نفسیاتی اور صحت کے برے اثرات مر تب کرتی ہے۔  انہیں اس تکلیف کا احساس ہے کیونکہ وہ اور ان کے اہل خانہ اس بیماری سے گزر چکے ہیں۔ ملک میں وسائل کی کمی کی وجہ سے ہماری عوام کو اس بیماری سے نبردآزما ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہسپتالوں میں گنجائش نا ہونے کی وجہ سے حالات خرابی کی طرف جا سکتے ہیں اسلئے عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے وہ وائرس سے بچنے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ اس موذی وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے سکے۔سپیکرقومی اسمبلی نے وائرس کیخلا ف فرائٹ لائن پر لڑنیوالے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے اس مرض کی وجہ شہید ہونیوالے سیاسی رہنماؤں پیرا میڈک سٹاف، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد کے درجات کی بلند ی، بیماروں کی جلد صحتیابی اور پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -