وزیراعظم سٹیل ملز کے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیں، محمد اصغر

وزیراعظم سٹیل ملز کے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیں، محمد اصغر

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو نکالنے پر جماعت اسلامی کا سخت ردعمل، مزدوروں اور محنت کشوں کو نکال کر ریٹائر بیورو کریٹس کو بھاری تنخواہوں پر رکھنا ظلم عظیم ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان بناؤں گا۔ اب دو پاکستان بنائے جا رہے ہیں۔ایک امیر کا دوسرا غریب کا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر نے4500 ملازمین کی برطرفی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ڈھائی سالہ حکومت میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کا عمل جاری ہے، وزیراعظم ظالمانہ فیصلہ واپس لیں۔

محمد اصغر

مزید :

صفحہ آخر -