اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے وزیر اعظم راضی نہیں:فواد چودھری

اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے وزیر اعظم راضی نہیں:فواد چودھری

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے وزیراعظم راضی نہیں جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا اپوزیشن سے مذاکرات 100 فیصد ہونے چاہئیں، ان حالات میں جلسے کرنامناسب نہیں، بلاول پاکستان کی اہم شخصیت ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا ہے  کوئی بھی چیئرمین آ جائے پی ٹی وی کے حالات زیادہ بہترنہیں ہو سکیں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہیے، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کواصلاحات اور قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم اصلاحات پر اپوزیشن سے گفتگوکیلئے تیار ہیں  اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سے متعلق مؤقف واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اندھے کوبھی نظر آرہاہے ان حالات میں جلسے کرنامناسب نہیں، یاتو ہم ساری قیادت کو جیل میں ڈال دیں اور کہیں جلسہ نہیں ہوگا  دوسرایہ ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ یہ کون لوگ ہیں؟  پشاورمیں ناکامی کے بعدملتان کاجلسہ پی ڈی ایم کیلئے سیاسی جواہے، اپوزیشن میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتو وہ یہ جلسہ منسوخ کر دے  فواد چوہدری نے بختاور زرداری کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ دونوں کو کا میاب ازدواجی زندگی گزارنے کی توفیق دے چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا نعیم بخاری کی بطورچیئرمین پی ٹی وی تعیناتی درست اقدام ہے، کوئی بھی چیئرمین آ جائے پی ٹی وی کے حالات زیادہ بہترنہیں ہو سکیں گے، جوگند پیپلز پارٹی اور ن لیگ (ن)ڈال دیا اسے سنبھالنا ممکن نہیں، بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے،

فواد چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -