جوبائیڈن کی کامیابی سے مودی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا، شمس الزمان

 جوبائیڈن کی کامیابی سے مودی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا، شمس الزمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے صدر سابق جنرل سیکرٹری سٹوڈنٹ یونین پنجاب یونیورسٹی شمس الزمان امریکہ سے پاکستان پہنچ گئے، لاہور پہنچنے پر روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک امریکن سوسائٹی نے ٹرمپ کی شکست اور جوبائیڈن کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ شمس الزمان نے کہا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے مودی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے،کشمیریوں کا قتل ِ عام روکنے کے لئے جوبائیڈن کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا پاک امریکن سوسائٹی نے20 سے زائد گروپوں کی نمائندگی کی، الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا پاک امریکن سوسائٹی پاکستانیوں کی نمائندہ اور توانا آواز ہے۔
شمس الزمان

مزید :

صفحہ آخر -