کورونا وباء بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

  کورونا وباء بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (جنرل رپورٹر، آئی این پی) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے  انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی اوسی کوبھجوانے کی تجویز منظور کرلی گئی تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی قانون کااجلاس ہوا جس میں انتخابات کی تاریخ کامعاملہ این سی اوسی کوبھجوانے کی تجویزمنظور کرلی گئی محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری،تبادلہ پالیسی2020کا مسودہ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز 2011 میں ترامیم کی تجویزمنظور کرلی قائداعظم سولرپاورکمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے ناموں کی تجویز، پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگزایکٹ 2020 میں ترمیم کی تجویز بھی منظور کی گئی اجلاس میں آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایزکی تقرری کی تجویز سے اتفاق ہوا جبکہ مستقل بنیادوں پرتقرریوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا وقف املاک پراپرٹی،ڈس ایبلڈپرسنزایکٹ1975 کی منسوخی کی تجویز اور پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی ایکٹ 2020کا مسودہ غور کیلئے ملتوی کردی گئی۔
پنجاب کابینہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -