کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک،ویکسین 4ماہ بعد 10ہزار میں ملے گی:ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
اسلام آباد(آن لائن) کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کا کلینکل ٹرائل جاری ہے، 10ہزار روپے میں مارکیٹ میں ملے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ امریکہ برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی کورونا کلینکل ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے مگر ہمارے لئے چین کی ویکسین سب سے زیادہ مناسب ہے۔ یہ صرف 10 ہزار روپے میں مارکیٹ میں ملے گی۔پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں 4ماہ لگ سکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں یہ مل جائے گی۔ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر اس کے کلینکل ٹرائل کر رہے ہیں حکومت نے کورونا ویکسین کے لئے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر احتیاط نہ کی تو بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔دفعہ 144پورے ملک میں نافذ کریں کیونکہ اگر وبا پھیل گئی تو یہ کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ بڑے اجتماع سے یہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ 22کروڑ عوام کو اپنے اور خاندان کی خاطر احتیاط کرنی ہے۔ ہیلتھ سیکٹر پورا فلاپ ہو سکتا ہے۔ پہلی لہر کی نسبت دوسری لہر کی شدت بہت زیادہ ہے اور اب نوجوان طبقہ بھی اس سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی لیبارٹری میں 48سیمپل پر ہم ریسرچ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن