نوشہرہ کلاں پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی

نوشہرہ کلاں پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ کلاں پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔صحافی کے گھر سے چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔متعدد وارداتوں کا اعتراف۔نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد28-10-2020 کو محمد اسد(GTV  رپورٹر)ساکن مثل آباد نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ صحافتی خدمات کے سلسلے میں جبکہ اْسکی بیوی سکول میں ٹیچنگ کرتی ہے اس وجہ سے دونوں گھر سے باہر تھے اس دوران نامعلوم چور گھر سے 36 ہزاز نقد اور ایک عدد موبائیل چوری کرکے لے گئے اسی طرح محمد اقبال ساکن ڈھیری کٹی خیل کے گھر سے نا معلوم چور 02 عدد ریپٹر،ایک عدد پستول اور دو موبائیل چوری کرکے لے گئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے صحافی کے گھر سے چوری کا نوٹس لیتے ہوئے نورجمال خان SP انوسٹی گیشن کی سربراہی میں جاوید اختر SHO نوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے  جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی ملزمان حسن ولد ریدی گل ساکن گنڈھیری اور بلال ولد قادر ساکن رسالپور کو گرفتار کر لیاملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا ملزمان موٹر سائیکل پر گھومتے پھرتے ہیں جہاں انہیں خالی گھر ملتا ہے وہی پر دیوار پھلانگ چوری کرکے فرار ہو جاتے۔