کم عمری میں شادی: 13 سالہ دلہن کا باپ اور دولہا گرفتار

 کم عمری میں شادی: 13 سالہ دلہن کا باپ اور دولہا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
عمر کوٹ(این این آئی) پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر والد کو گرفتار کرکے دلہن کو تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کم عمری کی شادی کا واقعہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پیش آیا جہاں پولیس نے کم عمر لڑکی کی زبردستی شادی کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔پولیس نے 13 سالہ دلہن کو اپنی تحویل میں لیکر والد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان میں لڑکی کے والد، دولہا کے دو بھائی اور نکاح خواں شامل ہے۔لڑکی نے پولیس تحویل میں بیان دیا کہ والد نے میری اور ماں کی مرضی کے بغیر چار روز قبل شادی کروائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا والد کم عمر دلہن کو سسرال چھوڑنے جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔