مولانا محمد خان شیرانی کا دورہ صوابی
صوابی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق چیر مین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی نے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک سابقہ ایم این اے کے ہمراہ صوابی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ممتاز عالم دین ڈسٹرکٹ کونسل صوابی کے سابق رکن اور بزرگ رہنما مولانا چاند باچا کے ساتھ ان کے بھائی کی وفات پر دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے موضع مانکی میں سابق سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق کے ساتھ ان کے حجرے میں ملاقات کی۔ اسی طرح انہوں نے دارالعلوم مجددیہ مانکی میں جماعتی کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اس موقع پر جماعت کے کارکن اور علماء کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔