راولپنڈی میں چن ون کی نئی برانچ کا افتتاح ہوگیا
لاہور(پ ر) راولپنڈی میں چن ون کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا چن ون کی اس پرشکوہ برانچ کا افتتاح صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس یاسر الیاس و یونائٹڈ بزنس گروپ کے گروپ لیڈر سہیل الطاف اور ای سی او چن ون میاں کاشف اشفاق نے کیا اس موقع پر خورشید برلاس، عمیر جاوید، ناصر مرزا اور مرزا یوسف علی سمیت دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اشیاء ضرورت کی مانگ بڑھتی جارہی ہے لوگ اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ چن ون کی نئی برانچ لوگوں کی اس خواہش کی تکمیل کے پیش نظر تعمیر کی گئی ہے تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کاشف اشفاق نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری کوشش ہوگی کہ لوگوں کا اعتماد بحال رکھا جائے برانچ میں زنانہ و مردانہ ملبوسات، فرنیچر، کراکری،تزئین و آرائش کے سامان کے ساتھ ضروریات زندگی کا دیگر معیاری سامان شہریوں کو میسر ہوگا سہیل الطاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چن ون کی نئی برانچ بہترین ماڈل پر تیار کی گئی ہے او رکاروباری دنیا میں یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے دیگر کاروباری شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کاشف اشفاق کا یہ منصوبہ شہریوں کے لئے سودمند ثابت ہوگا او ر راولپنڈی میں ایسے برانڈ کی نئی برانچ شروع کرنا بیش قیمت سرمایہ کاری ہے سی ای او میاں کاشف عرفان نے تمام مہمانوں او ر شرکاء کے لئے پی سی ہوٹل میں کھانے کا پرتکلف اہتمام کیا اور مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔