خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اظہار یکجہتی مارچ،احتجاج ریکارڈ کرایا 

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اظہار یکجہتی مارچ،احتجاج ریکارڈ کرایا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)خلیل سٹوڈنٹس  آرگنائزیشن نے طلباء یونینز کی بحالی کے حوالے سے یونیورسٹی روڈ پر طلباء یکجہتی مارچ  کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے  مظاہرے کی قیادت خلیل سٹوڈنٹس  آرگنائزیشن  کے عہدیداران نے کی اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ  آئین پاکستان آرٹیکل 17 میں تمام طلباء کو یونین کا حق دیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طلباء یونین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے طلباء کو تعلیمی اداروں میں بے تحاشا مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز کی بدولت ہی تعلیمی اداروں سے لیڈرز نکلتے ہیں  لیکن حکومت کی نا اہلی کے باعث طلبہ یونینز آج تک بحال نہ ہو سکے طلباء نے  حکومت اور ریاستی اداروں  سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء یونین کو جلد از جلد بحال کیے جائیں کیونکہ طلباء یونین وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بدولت سے ان تعلیمی اداروں سے لیڈر نکلتے ہیں جو اپنے ملک و قوم کے مفاد میں اچھے پالیسیوں بنانے میں کامیاب رہتے ہیں و بحال نہ کر سکیں  جبکہ  PDM کے عہدیداران سے بھی  اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مطالبات میں طلباء یونین کو بھی لازمی قرار دے. کیونکہ خالص جمہوریت کا واحد حل طلباء یونین کو بحال کرنا ہے.