سی اے اے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

سی اے اے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے، مستقل ڈی جی نہ ہونے دفاتر اسلام آباد منتقل کییگئے تھے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی، اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کے عہدوں پربھیج دیا جائے گا۔ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔